تَدَلّٰی
Appears 1 times in Quran
📖 Lane's Lexicon
Classical definitions for root دلو
Derived Stems (10)
Derived Words (1)
Words derived from the lemma "تَدَلّٰی".
- then he came down
Occurrences in Quran
Found 1 verses containing "تَدَلّٰی".
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی
3
یعنی اس حالت کو دیکھ کر اور دنیا پر رحم کھا کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ملنے کے لئے روحانی طور پر اوپر چڑھنا شروع کیا جس پر خداتعالیٰ کی محبت میں جوش آیا اور اللہ تعالیٰ بھی نیچے اترنے لگا تاکہ محمدیت کے نقطہ سے مل جائے اور دونوں آپس میں اس طرح متحد ہو گئے جس طرح دو کمانوں کو جوڑ کر تیر چلایا جائے یعنی اس طرح کہ جس پر ایک کمان کا تیر پڑے دوسری کا بھی پڑے۔ دو کمان اس لئے کہا کہ دو کمان کا چِلّہ سخت ہوتا ہے اور تیر زور سے پڑتا ہے۔
4
اس آیت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ معراج روحانی دو دفعہ ہوا تھا نہ کہ ایک بار جیسے مسلمانوں کا خیال ہے اس آیت سے دھوکا کھا کر مفسرین نے اسراء کی آیات کو معراج کی آیات قرار دیا ہے حالانکہ اسراء بالکل اور شے تھی اور صرف دنیا پر تھی اور معراج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح آسمان پر گئی تھی اور اسی کے متعلق فرمایا ہے کہ یہ دو دفعہ ہوا تھا۔ ایک دفعہ دَنٰی کی صورت میں اور ایک دفعہ تَدَلّٰی کی صورت میں۔
5
یہ مثال بھی انتشارِ ضمائر کی ہے یعنی اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف ضمیریں جاتی تھیں مگر اب یہاں سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے لگی ہیں۔
6
دَنٰی کے معنے عرش کے قریب ہونے کے ہوتے ہیں اور تَدَلّٰی کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ کسی شخص کے قریب ہونے کی خواہش میں دوسرا فریق اپنی طرف سے بھی اس کے قریب ہونے کی کوشش کرے۔