Verse 32
He Frowned • makkah
View Aspects
یہاں اَبّ کا لفظ ہے جس کے معنے لُغت میں ان تمام خود رو بوٹیوں کے ہوتے ہیں جن کو انسان نہیں کھاتا (فتح البیان) اسی لئے ہم نے اس کا ترجمہ ’’خشک گھاس اور جھاڑیاں‘‘ کر دیا ہے۔
یہ سارے الفاظ چونکہ حَدَائِقَ غُلْبًا کے ماتحت ہیں اس لئے فَاکِھَۃً کے معنے ہوں گے قسم قسم کے پھل‘ جو باغ کا ہی حصہ ہوتے ہیں اور اَبًّا کے معنے ہوں گے قسم قسم کی خود رو جھاڑیاں‘ اور یہ بھی حَدَائِقَ غُلْـبًا کے تابع ہے کیونکہ بعض جنگلی پودے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کو بڑے بڑے خوشنما پھول لگتے ہیں اور اُن سے بڑی اعلیٰ درجہ کی خوشبو آتی ہے جیسے ہائیمو سائیمس کا پودا ہے کہ اس پر ہزاروں ہزار پھول لگے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ بڑی خوشبو دیتے ہیں۔ خوشبو دار ویزلین جو بازاروں میں بکتی ہے اس میں اسی کی خوشبو ملائی جاتی ہے۔
6

7